Skip to main content

کامل یقین

 Written by: Nayab

Blogspot: Pareshy.blogspot.com


کیا تمہیں علم ہے کہ یقین کامل کیا ہوتا یے۔۔؟ ایسا بھروسہجس کے بعد تم کوئی فکر نہ پالو۔ جب ایک بار که دو کہ مجھے رب پر کامل یقین ہے تو اس کا مطلب اپنے  مسائل اس کے سپرد کر کے تم رب اور مسئلے کے درمیان سے نکل جاؤ۔ یقین ایسا کے اندھیرا ہو اور تم کہو خدا راستہ بنا دے گا۔ 
اور تم خدا کو ویسا ہی پاؤ گے جیسا تم گمان کرو گے.
کیا تم جانتے ہو؟؟ حضرت موسیٰ علیہ سلام کے پیچھے فوج تھی پھر کیوں اُس رب نے اُنہیں بچا لیا؟ 
کیوں اُس نے حضرت ابرہیم علیہ سلام کے لیئے آگ کو ٹھنڈا کر دیا؟ 
کیوں حضرت یونس علیہ سلام کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھا؟ 
کیوں حضرت یوسف علیہ سلام کو کنویں سے نِکالا؟ کیوں حضرت یعقوب علیہ سلام سے جدا کر کے آخر ان کو ملوایا ؟ 
کیوں حضرت حاجرہ کو صحرا میں زم زم سے نوازا ؟
 ان سب میں ایک چیز مشترکہ تھی اور وہ تھی یقین ۔ "یقینِ کامل" ۔ اُنہوں نے خدا پر بھروسہ رکھا۔ خدا کو ہی اپنا واحد مددگار سمجھا اور آخر خدا نے اُن کے لیئے ہر وہ راستہ بنایا جس کا ان سب نے گمان کیا۔۔۔۔۔

سورتہ یوسف سے ہمیں سبق ملتا ہے ۔
کہ ہر دعا قبول ہو سکتی ہے, 
بچھڑے ہوۓ واپس مل سکتے ہیں
ہر منزل پائی جاسکتی ہے
ہر خواب پورا ہو سکتا ہے
اگر یقین کامل ہو, نیت صاف ہو اور محنت ساتھ ہو تو کچھ بھی نا ممکن نہیں۔


تم لوگوں کی سازشوں اور ظلم سے پریشان نہ ہو اللّٰہ کی تدبیر اور چاہت سب سے بڑی ہے۔ اللّٰہ سے بڑھ کر کوئی بھی ہمدرد دوست نہیں جب بھی کوئی مشکل آئے اُسی پر یقین رکھیں اُسی سے مانگیں اور یقین رکھیں وہ قبول بھی کرے گا۔وہ محض ایک سوچ یا تصور کا نام نہیں ہے وہ ایک زندہ حقیقت ہے۔ یقین کا سفر آسان نہیں انسان ہر مشکل میں آزمایا جاتا ہے جو اُس پر یقین رکھتے ہیں اللّٰہ بھی اُنہی کے لیئے راستہ بناتے ہیں تمہیں بار بار کوئی نہ کوئی آزمائش میں ڈالا جاتا ہے تاکہ تمہیں آزمایا جاۓ, تمہارا یقین کامل ہو جن کا یقین کامل ہوتا ہے راستے بھی اُنہی کے لیئے بنتے ہیں
دعا ایک ایسی طاقت ہے جو پہاڑ کو بھی سر کر دے, جو سمندر میں راستہ بنا دے۔ دعا نصیب بدل سکتی یے ۔جو چھین گیا ہو وہ واپس لوٹا سکتی ہے۔ جس کے ہونے کا گمان بھی نہ ہو وہ کروا سکتی ہے۔ تمہاری دعا وہ سب کچھ کر سکتی ہے جو نہ تو تمہاری عقل دیکھ سکتی ہے نہ سمجھ سکتی ہے۔
دعا مانگتے هوۓ قبول ہونے نہ ہونے کا شک دل میں نہیں رکھتے کے پتا نہیں دعا قبول ہوگی بھی یا نہیں, پتا نہیں یہ چیز میرے حق میں بہتر ہے بھی یا نہیں۔ یہ کام ممکن ہوسکے گا بھی یا نہیں ممکن ناممکن انسان کی سوچ ہے ۔ 
اس کی ذات لامحدود ہے۔ اس کے لیے کچھ بھی کرنا مشکل نہیں ہے۔ یہ سب خدشے تمہاری ذات کے ہیں, اس کی ذات بہت وسیع ہے۔ وہ جب چاہے حالات بدل دے, جب چاہے لاحاصل سے نواز دے, وہ سب کچھ کر سکتا ہے, جب اس کی ذات لا محدود ہے تو اس سے دعائیں محدود کیسی ۔۔؟ 
اس کو اچھا لگتا ہے میرا بندہ مجھ سے مانگے۔ مجھ پر میرے وجود پر یقین رکھ کر سب کچھ مجھ پر چھوڑ دے اور پھر میں بھی اس کو اپنے رحیم و کریم ہونے کا جلوہ دکھاؤں اور اس کو بتاؤں کے تمہارا پروردگار ظالم نہیں ہے وہ تمہاری ایک پکار پر "کن" فرما دیتا ہے۔

اللہ تعالی فرماتے ہیں!
مجھ سے مانگو مجھے تمہارا مانگنا اچھا لگتا ہے۔ مکمل یقین کے ساتھ مانگو۔ تم اپنی ماں کی نیت پر شک نہیں کرتے۔ میں تو تم سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔ تم میری طرف ایک قدم بڑھاؤ میرے دس قدم تمہاری طرف۔ مجھ سے مکمل یقین سے مانگو۔ عرش پر کن فرما کے ساری دنیا کو 
تمہارا وسیلہ بنا کر نہ نوازا تو کہنا۔ 

جو تم مایوس ہو جاو،
تو رب سے گفتگو کرنا
وفا کی آرزو کرنا
سفر کی جستجو کرنا ......!!
یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے
کہ کوئی کھو بھی جاتا ہے
مقدر کو برا جانو گے
تو یہ سو بھی جاتا ہے......!!
اگر تم حوصلہ رکهو
وفا کا سلسہ رکهو
جسے تم خالق کہتے ہو
تو اس سے رابطہ رکهو
کبھی ناکام نہ ہو گے .........!!
جو تم مایوس ہو جاو،
تو رب سے گفتگو کرنا ......!!









Be the first to express your thoughts❣

Comments

Popular posts from this blog

Life changer of millions

  Written by: Nayab Blogspot: pareshy.blogspot.com Heroes that change lives : A teacher is a person who helps students to acquire proficiency competence and virtues Teachers who love teaching teach children to love learning. Teachers nurture children and families to help to create the leaders of tomorrow. Great teachers can change lives for the better. Teachers sacrifice their personal life for students. Teachers can be a role model and an enthusiasm for students to go further for dreams. Students learn through them and their abilities to realize us, what we are and make us realize our personal development. A role model could be anybody parents, siblings and celebrities but some of the most influential role models are a teacher who inspires us and encourage us and change our lives. Teachers are also a trusted source of advice for learners, students trust on their educators because they know teachers would never give them wrong direction, they know the fact that teachers always g

Depression

Written by: Nayab Blogspot: pareshy.blogspot.com   Depression is a monster That destroy the both heart and soul It tortures without mercy And consumes its victims It cripples and disables, Making life too hard to cope. It can make each day a nightmare And leave a person without hope. Depression can be nurtured Through violence and neglect And fists used only to degrade And words used to reject. It's hidden in those bullies Who torture and demean, Who use their words like weapons To destroy all self-esteem. It's fueled by those substances, That are used to help escape. From that endless pain depression brings And that unbearable heartache. It can cause someone to just give up, To lose all strength to fight. It can desolate one's very soul And make them take their life. Yes, Depression is a bloodsucker. That will make anyone its prey. There is no one who deserves it, And there is no one to blame. We don't need to make a judgment, But we