Written by: Nayab Blogspot: Pareshy.blogspot.com کیا تمہیں علم ہے کہ یقین کامل کیا ہوتا یے۔۔؟ ایسا بھروسہجس کے بعد تم کوئی فکر نہ پالو۔ جب ایک بار که دو کہ مجھے رب پر کامل یقین ہے تو اس کا مطلب اپنے مسائل اس کے سپرد کر کے تم رب اور مسئلے کے درمیان سے نکل جاؤ۔ یقین ایسا کے اندھیرا ہو اور تم کہو خدا راستہ بنا دے گا۔ اور تم خدا کو ویسا ہی پاؤ گے جیسا تم گمان کرو گے. کیا تم جانتے ہو؟؟ حضرت موسیٰ علیہ سلام کے پیچھے فوج تھی پھر کیوں اُس رب نے اُنہیں بچا لیا؟ کیوں اُس نے حضرت ابرہیم علیہ سلام کے لیئے آگ کو ٹھنڈا کر دیا؟ کیوں حضرت یونس علیہ سلام کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھا؟ کیوں حضرت یوسف علیہ سلام کو کنویں سے نِکالا؟ کیوں حضرت یعقوب علیہ سلام سے جدا کر کے آخر ان کو ملوایا ؟ کیوں حضرت حاجرہ کو صحرا میں زم زم سے نوازا ؟ ان سب میں ایک چیز مشترکہ تھی اور وہ تھی یقین ۔ "یقینِ کامل" ۔ اُنہوں نے خدا پر بھروسہ رکھا۔ خدا کو ہی اپنا واحد مددگار سمجھا اور آخر خدا نے اُن کے لیئے ہر وہ راستہ بنایا جس کا ان سب نے گمان کیا۔۔۔۔۔ سورتہ یوسف سے ہمیں سبق ملتا ہے...
Pareshy.blogspot.com It's a website which provides you Tips,information, problems and their solutions such as tips for personality development, parenting style, child labour, pressure of perfection, Faith and courage.